بالائی خیبرپختونخوا، بالائی سندھ،گلگت بلتستان میں آج  بارش کا امکان

بالائی خیبرپختونخوا، بالائی سندھ،گلگت بلتستان میں آج  بارش کا امکان

  

 لاہور  (مانیٹرنگ ڈیسک) آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، بالائی سندھ اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری پیشگوئی میں کہا گیا ہے کہ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بہاولپور، بہاولنگر، ساہیوال، اوکاڑہ اور رحیم یار خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤ ں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش کا بھی امکان (30 فیصد) ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش گلگت میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔  

 بارش

مزید :

صفحہ اول -