خواجہ برادران کی جانب سے سالانہ مجلس عزاء آج اسلامپورہ میں ہو گی

  خواجہ برادران کی جانب سے سالانہ مجلس عزاء آج اسلامپورہ میں ہو گی

  

لاہور(پ ر)حاجی خرم عباس خواجہ، علی عباس خواجہ اور مْسلم بن علی نوروز کے زیر اہتمام سالانہ  مجلس عزاء و جلْوس شبیہ ذوالجناح آج 28 محرم  بعد از نماز مغربین قصر نوروز انصاری روڈ اسلامپورہ میں  ہوگی۔اْستاد حامد علی خان، ریاض علی سوز خوانی، ذاکر نوید عاشق بی اے اور پروفیسر آصف جوہری  فضائل و مصائب اہل بیت بیان کریں گے۔

سید علی حیدر کاظمی کے زیراہتمام بیگم و صداقت علی کاظمی کے ایصال ثواب کے لئے 28محرم تا 2صفر امام بارگاہ عطائے عباس کوچہ چراغ علی شاہ اندرون موچی گیٹ میں روزانہ 8بجے شب مجلس عزاء سے مذہبی سکالر حافظ غلام سرور کربلائی خطاب کریں گے 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -