تحریک انصافنے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا،اشرف بھٹی

   تحریک انصافنے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا،اشرف بھٹی

  

لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف  نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا دیا ہے ان لوگوں کی وجہ سے آج طبقاتی نظام میں 99فی صد پس کر رہ گئے ہیں،مہنگائی، غربت، بے روزگاری، عزتوں کا غیر محفوظ ہونا، جان و مال کا عدم تحفظ عمران حکومت کے نمایاں کارناموں میں شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب حکومت کی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بنائی گئی 12 رکنی کمیٹی کو مسترد کرتی ہے۔

،اس کمیٹی میں اپوزیشن جماعتوں کی نمائندگی نہ ہونے سے یہ متنازعہ رخ اختیار کرچکی ہے اس کمیٹی کو بنانے کا مقصد اپوزیشن جماعتوں کی آواز کو دبانا مقصود ہے اور حکمران جماعت کو جتوانا مقصود ہے پی ٹی آئی کی اس حرکت کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -