آرمی چیف کا دورہ گوجرانوالہ، براق کم بیٹ سکلز ٹریننگ کمپلیکس کا افتتاح کیا 

      آرمی چیف کا دورہ گوجرانوالہ، براق کم بیٹ سکلز ٹریننگ کمپلیکس کا افتتاح ...

  

  راولپنڈی (سٹاف رپورٹر،نیوز ایجنسیاں)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانوالہ کا دورہ کیا، جہاں آرمی چیف کو سنٹرل کمانڈ فارمیشنز کی آپریشنل، تر بیتی اور انتظامی امور سے متعلق بریفنگ دی گئی، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے براق کمبیٹ سکلز ٹریننگ کمپلیکس کا افتتا ح کیا۔کمپلیکس کے قیام کا مقصد جنگ میں میکنائزڈ عناصر کی کارکردگی کو مزید نکھارنا ہے،انہوں نے اسٹرائیک فارمیشن کی تربیتی مشقیں بھی دیکھیں۔آرمی چیف کو سینٹرل کمانڈ کی آپریشنل، تربیتی و انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جنگی مشقوں میں آرمرڈ،آرٹلری،انجینئرزاورمیکنائزڈانفنٹری نے حصہ لیا۔ آرمی چیف نے ا سٹرائیک فارمیشن کے جوانوں کے بلندحوصلے اورتیاریوں کو سرا ہا۔ کورکمانڈرمنگلا لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر،کورکمانڈرگوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنر ل سیدعاصم منیر بھی اس موقع پرموجودتھے۔

آرمی چیف

مزید :

صفحہ اول -