اسلام آباد،بیٹیوں سے بداخلاقی کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

  اسلام آباد،بیٹیوں سے بداخلاقی کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنی دو بیٹیوں کیساتھ بداخلاقی کرنیوالے ملزم کی ضمانت پر رہائی کی درخواست مسترد کر دی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے دو بیٹیوں کیساتھ بداخلاقی کرنیوالے ملزم جہانزیب کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔عدالت کو بتایا گیا کہ مقدمہ کی مدعیہ اور ملزم کے مابین صلح ہو گئی ہے جبکہ بیٹیوں کیساتھ بداخلاقی کرنیوالے باپ کیخلاف متاثرہ بچیوں کی ماں کی مدعیت میں تھانہ کورال میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ایف آئی آر کے مطابق ملزم جہانزیب نے اپنی 15 سالہ اور 17 سالہ بیٹیوں کو بداخلاقی کا نشانہ بناتا رہا اور پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں بھی باپ کی اپنی بیٹیوں سے بداخلاقی ثابت ہوئی ہے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ کیا یہ گھناؤنا جرم کرنیوالا ضمانت کا مستحق ہے، جس پرسرکاری وکیل نے کہا کہ صلح کے باوجود ملزم ضمانت کا مستحق نہیں۔عدالت نے ضمانت مسترد کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو بھی مقدمہ کا جلد فیصلہ سنانے کی ہدایات جاری کردی۔قبل ازیں ٹرائل کورٹ نے بھی صلح کی بنیاد پر ملزم کی ضمانت مسترد کی تھی جس کے بعد ملزم نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

ضمانت مسترد

مزید :

صفحہ اول -