طیارہ حادثے کے بعد پی آئی اے مسافروں میں واضح کمی ہوئی، وزیر ہوا بازی

  طیارہ حادثے کے بعد پی آئی اے مسافروں میں واضح کمی ہوئی، وزیر ہوا بازی

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے ہوا بازی  غلام سرور خان کے مطابق طیارہ حادثے کے بعد قومی ائیر لائنز (پی آئی اے) کی شہرت کو دھچکا لگا ہے اور  پی آئی اے کے مسافروں میں واضح کمی ہوئی ہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں دیے گئے تحریری جواب  میں وفاقی وزیر نے بتایا کہ حادثے کے اصل اثرات کا تعین مزید چند ماہ گزرنے کے بعد ہی ممکن ہے،حادثے کے باعث اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضے کی ادائیگی کے حوالے سے غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ معاوضے کی ادائیگی انشورنس کمپنی کریگی، جاں بحق افراد کے ورثا اور 2 بچ جانیوالے مسافروں کو 10لاکھ روپے فی کس ادا کیے جاچکے ہیں جب کہ قانونی کارروائی کے بعد فی مسافر ایک کروڑ روپے معاوضہ ادا کیا جائے گا۔

وزیر ہوا بازی

مزید :

صفحہ اول -