یو اے ای، بحرین کا اسرائیل کے ساتھ معاہدہ قابل مذمت ہے،فرمان حیدری

یو اے ای، بحرین کا اسرائیل کے ساتھ معاہدہ قابل مذمت ہے،فرمان حیدری

  

لاہور(سٹی رپورٹر)تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کے قائم مقام امیر مولانا قاری فرمان علی حیدری،مولانا عبد الرشید اویسی،صاحبزادہ امین اللہ نبیل سیالوی،صاحبزادہ مرتضی علی ہاشمی،مفتی عبد العلیم جلالی،مولانا محمد صدیق مصحفی جلالی،مولانا محمد فیاض وٹو جلالی صاحبزادہ حامد مصطفی جلالی،مولانا محمد جمیل بیگ جلالی نے یو اے ای اور بحرین کے اسرائیل کے ساتھ معاہدے پر دستخط کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ عرب امارات کے بعد بحرین نے اسرائیل کو تسلیم کرکے مسلم امہ کی پشت میں خنجر گھونپ دیا۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا مطلب دنیا کے سب سے بڑے قبضہ گروپ کو حقِ ملکیت دینا ہے۔

اسرائیل اسلام دشمن اور مسلمانوں کا قاتل ہے اس سے امن کی توقع کرنا احمقانہ فکر ہے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -