پاکستان تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کا خواہاں، شبلی فراز

   پاکستان تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کا خواہاں، شبلی ...

  

اسلام آباد (آن لائن)وزیر اطلاعات شبلی فراز سے متحدہ عرب امارت کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزبی نے ملاقات کی دونوں کے درمیان تجارت اور کاروباری روابط کو فروغ دینے کے لئے کاروباری اور تاجر برادری کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق ہوا ہے وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مشترکہ اعتقاد، ثقافت اور ورثے کی بنیاد پر قریبی اور برادرانہ تعلقاتِ ہیں پاکستان تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کا خواہاں ہے دونوں برادر ممالک کے مابین معاشی اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے دوطرفہ تجارت باہمی تعلقات کی گہرائی کو حقیقی طور پر ظاہر نہیں کرتی ہے اور تجارت کے حجم میں اضافے کے بے شمار مواقع ہیں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہت سارے مواقع ہیں اس موقع پرمتحدہ عرب امارات کے سفیر نے امارات کی ترقی میں پاکستانی برادری کے کردار کو سراہا ہے۔

 ملاقات

مزید :

صفحہ اول -