بھکر اور تونسہ میں نئے دانش سکول بنانے کا اعلان، سابق حکومت کے منصوبوں کو بند کیا نہ روکا: عثمان بزدار

      بھکر اور تونسہ میں نئے دانش سکول بنانے کا اعلان، سابق حکومت کے منصوبوں ...

  

 لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے ضلع وہاڑی کی تحصیل میلسی کا دورہ کیا -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے میلسی کے علاقے ٹبہ سلطان پور میں دانش سکول اورکلین اینڈ گرین انڈکس سٹی سیکپنگ وہاڑی ٹائم سکوائر کا افتتاح کیا -وزیر اعلی عثمان بزدار میلسی سائفن بھی گئے اور میلسی سائفن پراجیکٹ کا افتتاح کیا - وزیراعلیٰ نے میلسی سائفن پراجیکٹ کی استعداد میں اضافے اور ایس ایم بی لنک کینال کی ری ماڈلنگ کے منصوبے کا آغاز کیا-وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ایس ایم بی کینال کی ری ماڈلنگ کا بھی جائزہ لیا-منصوبے پر 4ارب روپے سے زائد کی لاگت آئی ہے- وزیراعلیٰ نے دانش سکول میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا اور دانش سکول کا دورہ کیا-وزیر اعلی نے بیالوجی، فزکس، آئی ٹی لیب اور کلاس رومز کا معائنہ کیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو دانش سکول کے بارے میں بریفنگ دی گئی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت دانش سکول اتھارٹی کا 32واں اجلاس منعقدہوا،پہلی بار دانش سکول اتھارٹی کا اجلاس ٹبہ سلطان پور میں منعقد ہوا -وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے بھکر اورتونسہ میں نئے دانش سکول بنانے کا اعلان کیا - وزیراعلیٰ نے اچھی کارکردگی دکھانے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لئے ہونہار پنجاب پروگرام شروع کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ اکیڈمک، سپورٹس، فائن آرٹس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں عمدہ کارکردگی پر طلبہ کی بھرپو رحوصلہ افزائی کی جائے گی- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہونہار پنجاب پروگرام شروع کرنے کی اصولی منظوری دی -پوزیشن ہولڈرز طلبا وطالبات کو نقد انعامات دیں گے- اتھارٹی کے اجلاس میں اساتذہ کی تربیت کے پروگرام کی بھی منظوری دی گئی - وزیراعلیٰ نے اتھارٹی کی چیئرپرسن سمیرا احمد اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی-وزیراعلی عثمان بزدارنے ٹبہ سلطان پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دانش سکول کی تاریخ میں پہلی بار اتھارٹی کااجلاس لاہور سے باہر جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقے ٹبہ سلطان پور میں ہواہے - اورنج لائن میٹروٹرین پر کام مکمل کیاہے-میٹروٹرین کو جلد چلائیں گے- میٹروبس سروس کو بھی بند نہیں کیا- سابق حکومت نے اپنے دور میں سابقہ حکومتوں کے کئی منصوبے بند کئے-پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت پر کام 10 سالہ سابقہ دور میں رکارہا- وزیر اعلی عثمان بزدار نے میلسی سائفن پراجیکٹ کا افتتاح کیا - وزیراعلیٰ نے میلسی سائفن پراجیکٹ کی استعداد میں اضافے اور ایس ایم بی لنک کینال کی ری ماڈلنگ کے منصوبے کا آغاز کیا-وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ایس ایم بی کینال کی ری ماڈلنگ کا بھی جائزہ لیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ منصوبے پر 4ارب روپے سے زائد کی لاگت آئی ہے اورکینال کی کشادگی سے پانی کی گنجائش میں 1600 کیوسک کا اضافہ ہوگا- لوئر بہاول کینال کو مزید 1600 کیوسک پانی کی فراہمی ممکن ہوگی اور مزید تین ہزار ایکڑ رقبہ زیر کاشت آئے گا-

عثمان بزدار

لاہور(خصو صی رپورٹ) وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی قیادت میں پنجاب حکومت کا ایک اور مثالی اقدام-بزدار حکومت کی شفاف ترین پالیسیوں کا ثمر……قومی خزانے کو 300کروڑ سے زائد کا فائدہ،لاہور میٹرو بس سسٹم کو آپریٹ کرنے کی بولی میں اربوں روپے کی بچت کرکے نئی مثال قائم کردی-سرمایہ کاروں کی جانب سے بزدار حکومت کی شفاف ترین بزنس فرینڈلی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیاہے-وزیراعلی عثمان بزدار کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت کے دور میں لاہور میٹروبس سسٹم کو آپریٹ کرنے کے ٹینڈر میں 304روپے کلومیٹر بولی دی گئی اورموجودہ بولی شہباز شریف کے سابق دور میں دی گئی بولی کے مقابلے میں 20 فیصد کم رہی ہے-کم بولی کے باعث پنجاب حکومت کے خزانے کو3 ارب روپے سے زائد کی بچت ہوئی ہے-کم بولی کے باعث میٹرو بس سروس پر دی جانے والی سبسڈی میں کمی ہو گی او راگر ڈالر کے حساب سے موازانہ کیا جائے تو بزدار حکومت کی بولی سابق حکومت کے مقابلے میں 40فیصد کم بنتی ہے-موجودہ بولی میں فارن کرنسی میں ادائیگی نہیں کرنی کیونکہ سرمایہ کار مقامی ہیں -وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا14واں اجلاس منعقدہوا،جس میں میٹروبس سروس کے آپریشن اینڈ مینٹیننس کنٹریکٹ کی منظوری دی گئی-کنٹریکٹ حاصل کرنے والی کمپنی یوروتھری بسیں متعارف کرائے گی-اجلاس میں میٹروبس سروس کے سکیورٹی اینڈ سیفٹی سروسز کے کنٹریکٹ کی دوبارہ ٹینڈرنگ کی منظوری دی گئی-اورنج لائن میٹروٹرین کی صفائی کے انتظامات کا کنٹریکٹ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو دینے کی منظوری دی گئی-میٹرو بس سسٹم کی صفائی کے انتظامات بھی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے پاس رہیں گے-

مزید :

صفحہ اول -