ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے 16روز میں 2442شکایات کا ازالہ کیا

  ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے 16روز میں 2442شکایات کا ازالہ کیا

  

لاہو ر (پ ر)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں  ہے۔ رواں ماہ میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ہیلپ لائن پر موصول ہونے والی شکایات میں نما یاں کمی آئی ہے۔ اگست کے ماہ میں موصول ہونے والی شکایات کی تعداد 12439جبکہ رواں ماہ میں اب تک2442 شکایات موصول ہوئی ہیں اور ان شکایات کا بروقت ازالہ کیا گیا۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی  کا اس حوالے سے کہنا تھاکہ ایل ڈبلیو ایم سی ایک عوامی ادارہ ہے۔

  اور عوام کی سہولیا ت اور فلا ح وبہبود کے لیے دن رات سر گرم عمل ہے اس سلسلے میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تمام تر مسائل کے باوجود ادارہ شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کرنے میں کوشاں ہے۔ادارہ شہر میں صفائی کے بہترین نظام کو قائم رکھنے میں تمام تر وسائل کو بروئے کار لا رہا ہے۔ مزید ترجما ن ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ ادارے کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ شہریوں کے تعاون کی بھی ضرورت ہے۔شہریو ں سے اپیل ہے کہ وہ کوڑا کوڑے دان میں ڈالیں اور لاہور شہر کو اپنے گھر کی طرح صاف رکھیں۔شکایات کی صورت میں شہری ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139 اور کلین لاہور ایپ کا استعمال کریں۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -