تمسخرانہ بیان سے شہباز شریف نے متاثرہ خاندان اور قوم کا دل دکھا یا، مستعفی ہوں: فیاض لحسن
لاہور(این این آئی) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے شہباز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے بداخلا قی کیس پراپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو مثبت موقف کے ذریعے قوم کی نمائندگی کرنا چاہیے تھی لیکن انہوں نے الٹا اپنی دروغ گوئی، کم عقلی اور بے سروپا بیان سے قوم کو مایوس کیا،تمسخرانہ بیان سے شہباز شریف نے متاثرہ خاندان اور قوم کا دل دکھایا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا لا ہو ر سیالکوٹ موٹروے کا جھوٹا کریڈٹ لینے پر شہباز شریف کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے، لاہور سیالکوٹ موٹروے پرو یز الٰہی کی وزارتِ اعلیٰ کے دوران شروع کی گئی، اس سے پہلے قائد خرافات فرا نز ک سائنس لیبارٹری کے اپنے دور میں قیام کا بھونڈا دعویٰ بھی کر چکے ہیں، فرانزک سائنس لیبار ٹر ی کی داغ بیل بھی 2007ء میں چوہد ر ی پرویز الٰہی نے ڈالی۔انہوں نے کہا شہباز شریف اپنے بیان کی وجہ سے سی سی پی او لاہور کی پوزیشن پر کھڑے ہیں، اپنے تمسخرانہ بیان سے شہباز شریف نے متاثرہ خاندان اور پوری قوم کا دل دکھایا، میرا مطالبہ ہے شہباز شریف استعفیٰ دیں اور قوم سے معافی مانگیں۔
فیاض چوہان