ہائیڈرو الیکٹرک یونین کایوم احتجاج،مختلف شہروں میں مظاہرے

ہائیڈرو الیکٹرک یونین کایوم احتجاج،مختلف شہروں میں مظاہرے

  

لاہور(پ ر)واپڈاہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے زیراہتمام واپڈا کے ہزاروں کارکنوں نے ملک بھر میں کام پر بجلی کے لائن سٹاف کے آئے روز المناک حادثات سے بچاؤ اور کام پر حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کرانے، سٹاف کی شدید کمی دور کرنے، نج کاری روکنے کے لئے"یوم احتجاج"  منایا -اس موقع پر ملک کے بڑے شہروں میں احتجاجی جلوس نکالے  گئے لاہو رمیں سینکڑوں محنت کشوں نے لاہور پریس کلب کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری خورشیداحمدنے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد رکھتے ہوئے بجلی کے کام پر سیفٹی اْصولوں پر سختی سے عمل کریں اور غیر محفوظ حالات میں کام سے انکار کردیں، مظاہرہ میں حاجی محمد یونس، رانا عبد الشکور، مظفر متین، اْسامہ طارق،نوشیرخان،ملک ظہو ر، لیا قت علی، لیاقت گجر،چوہدری محمد اکرم ودیگر نے خطاب کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -