پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کشمیری عوام کیساتھ کھڑا ہے،اکبر حسین درانی

پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کشمیری عوام کیساتھ کھڑا ہے،اکبر حسین درانی

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اکبر حسین درانی نے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لئے کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویدار ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگری کررہا ہے، ہندوستان نے مظلوم اور نہتے کشمیریوں پر بندشوں کے پہاڑ کھڑے کر دیئے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں صحافت کی آواز دبا ئی جارہی ہے، ہندوستان خطے کو امن کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے، پاکستان کے اندر بھی دہشت گردی میں ہندوستان کلبھوشن یادیو کی شکل میں براہ راست ملوث ہے۔گزشتہ روز علاقائی اور عالمی تناظر میں ہندوستان کی خارجہ پالیسی کی ڈی کوڈنگ کے عنوان سے پینل مباحثہ میں خطاب کرتے ہوئے اکبر حسین درانی نے کہا کہ آج کا یہ سیشن ہمیں علاقائی اور عالمی تناظر میں چیلنجز اور آر ایس ایس کی قیادت میں ہندوستانی حکومت کی اشتعال انگیز خارجہ پالیسی کو سمجھنے میں مدد فراہم گا، ہندوستان کے اندر کروڑوں افراد پر مشتمل اقلیت کے ساتھ سلوک بھی ساری دنیا کے سامنے ہے،ہندوستان کے اندر آر ایس ایس کے غنڈوں کی جانب سے عوامی مقامات، مذہبی مقامات، تفریحی مقامات حتی کے گھروں میں گھس کر اقلیتوں بشمول مسلمانوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کیا جارہا ہے۔ ان واقعات نے ہندوستانی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا ہے، اس صورتحال کے بعد دنیا ہندوستان کو راشٹر انڈیا کے نام سے جاننے لگ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور پرامن ریاست ہے اور اپنے تمام ہمسایوں کے ساتھ اچھے روابط کا خواہاں ہے اور سب سے بڑھ کر یہ ہے کہ پاکستان علاقائی اور عالمی امن کے لئے سب سے ذیادہ کردار ادا کرنے والا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا پاکستان کے افغانستان میں امن کے لئے کردار کا اعتراف کرنے کے ساتھ ساتھ تعریف بھی کررہی ہے۔ 

اکبر حسین درانی

مزید :

صفحہ اول -