گستاخانہ تقریریں کرنے والوں کو سزا دی جائے،قاری زوار بہادر

  گستاخانہ تقریریں کرنے والوں کو سزا دی جائے،قاری زوار بہادر

  

لاہور(سٹی رپورٹر)کل جماعتی مجلس عمل،تحفظ ناموس صحابہؓ و اہل بیت پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جامعہ محمدیہ رضو یہ گلبر گ میں  ہوا جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ قاری محمد زوار بہادر نے صدارت کی اجلاس میں علامہ عبدالرؤف فاروقی، علامہ زاہد الراشدی، عبدالطیف خالد چیمہ،مولانا زبیر احمد ظہیر،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،مولانا عبدالغفار روپڑی،مولانا محمد اشرف طا ہر، علامہ راغب حسین نعیمی، مولاناالیاس چنیوٹی ایم پی اے،مولانا عبدالرؤف ملک،مولانا زاہد محمود قاسمی، مولانا حافظ امجد،مولانا عزیز الرحمن ثانی،علامہ نصیر احمد نورانی ، مفتی تصدق حسین،رشید احمد رضوی،مولانا سلیم اعوان،قاری محمد قاسم،میاں محمد ادریس،مولانا حافظ حسین احمد اور دیگر حضرات نے شرکت کی۔اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ ایک مکتبہ فکر کی طرف سے صحابہ کرام،خلفاء راشدین، امہات المومنین اور اہل بیت کی مسلمہ شخصیات کے خلاف بد زبانی اور منفی تحریر و تقریر کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ملک کی سلامتی کیلئے گہری سازش قرار دیا۔

 اور اس کا ارتکاب کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -