بشارالاسد کو قتل کروانے کا پورا موقع تھا لیکن فیصلہ تبدیل کرلیا، ڈونلڈ ٹرمپ

  بشارالاسد کو قتل کروانے کا پورا موقع تھا لیکن فیصلہ تبدیل کرلیا، ڈونلڈ ...

  

 واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیدعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس شامی صدر بشارالاسد کو قتل کروانے کاموقع موجود تھا لیکن انہوں نے فیصلہ تبدیل کرلیا۔ایک امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ وہ 2017 میں شامی صدر بشارالاسد کو قتل کرنا چاہتے تھے  اور اس کے لیے تمام تیاریاں بھی مکمل تھیں مگر اس وقت کے وزیر دفاع جیمس میٹس اس آپریشن کے مخالف تھے اور انہوں نے ایسا نہ کرنیکامشورہ دیا تھا۔ٹرمپ  کاکہنا تھاکہ مجھے  بشارالاسد کو نشانہ نہ بنانے کے فیصلے پرکوئی افسوس نہیں ہے، میں انہیں کوئی اچھا شخص نہیں سمجھتا اور میں ان کی جان لینا چاہتا تھا مگر میرے وزیر دفاع اس کے خلاف تھے۔

 ٹرمپ

مزید :

صفحہ اول -