برطانیہ میں ہائی کمیشن کے ذریعے نواز شریف کے وارنٹ کی تعمیل کرائی جائے: اسلام آباد ہائیکورٹ 

برطانیہ میں ہائی کمیشن کے ذریعے نواز شریف کے وارنٹ کی تعمیل کرائی جائے: ...

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکوٹ میں زیر سماعت العزیزیہ ریفرنس کیس سے متعلق عدالت نے وفاقی حکومت کو نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنیکی تعمیل کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے پانچ صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا گیا ہے۔عدالت نے فیصلہ میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے نواز شریف کے وارنٹ کی تعمیل کرائے، سابق وزیراعظم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست نمٹائی جاتی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل پر میرٹ پر فیصلہ ہوگا۔ ان کی اپیلوں پر سماعت سے قبل نواز شریف کی حاضری یقینی بنانے کی کاروائی ہوگی۔عدالت کی طرف سے مزید کہا گیا کہ قانون کے مطابق اپیلوں پر سماعت کے لیے سابق وزیراعظم نواز شریف کی حاضری ضروری ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ

مزید :

صفحہ اول -