جماعت اسلامی آج بداخلاقی واقعات کے خلاف دھرنا دیگی،قیصر شریف

  جماعت اسلامی آج بداخلاقی واقعات کے خلاف دھرنا دیگی،قیصر شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف نے کہاہے کہ جماعت اسلامی پنجاب حکومت کی نااہلی، بے حسی، بدانتظامی کے خلاف اور قوم کی بیٹیوں اور معصوم بچوں کی عزت و تحفظ کے لیے آج وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے عوامی احتجاجی دھرنا دے گی۔ دھرنے کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کریں گے۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلایم امیر العظیم، نائب امیر لیاقت بلوچ، وسطی پنجاب کے امیر جاوید قصوری اور لاہور کے امیر ذکر اللہ مجاہدنے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔ قیصر شریف نے کہاکہ بچوں اور بچیوں کے ساتھ بداخلاقی اور قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہیں۔


 ان واقعات کی وجہ سے ملک بھر میں شدید خوف و ہراس اور سراسمیگی پائی جاتی ہے۔ لاہور میں خاتون کے ساتھ زیادتی کے مجرم دس دن گزرنے کے باوجود نہیں پکڑے جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ جب تک ان درندوں کو سرعام پھانسی پر نہیں لٹکایا جاتا، ان واقعات پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔