پنجاب یونیورسٹی ہیلتھ سنٹر میں ایمرجنسی بلاک،جنرل وارڈ کا فتتاح

    پنجاب یونیورسٹی ہیلتھ سنٹر میں ایمرجنسی بلاک،جنرل وارڈ کا فتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (پ ر)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیازاحمد اختر نے ہیلتھ سنٹر میں نئے قائم کئے گئے ایمرجنسی بلاک، لیب اور جنرل وارڈ کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیم مظہر،صدر پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن پروفیسر ڈاکٹر ممتاز انور چوہدری، چیف میڈیکل آفیسر محمد اکرم، ڈاکٹر تحسین ضمیر سمیت دیگر سینئر عہدیداران نے شرکت کی، وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد اختر نے پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ، طلباء اور ملازمین کو ہیلتھ سنٹر میں بہترین سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانے کی ہدایت کی اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔