وزیر اعظم نے اجتماعی بداخلاقی کے مرتکب افراد کیلئے قانون لانے کا حکم دیدیا،فیصل جاوید

 وزیر اعظم نے اجتماعی بداخلاقی کے مرتکب افراد کیلئے قانون لانے کا حکم ...

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر گینگ ریپ کے مرتکب ملزمان کیخلاف سخت سزاؤں کیلئے فروغ نسیم اور شہزاد اکبر نے تیاری شروع کر دی،سرعام پھانسی کی سزا کیلئے سیاسی جماعتوں  میں اتفاق رائے پیدا کیا جائیگا۔ رہنما تحریک انصاف سنیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ نئے مجوزہ قانون میں مدعی اور گواہوں کو تحفظ لایا جائے گا،وفاقی وزراء نے قانون سازی کیلئے تیاری شروع کردی،متنازعہ بیان پر شہباز شریف نے معافی تو مانگ لی ہے اب استعفیٰ بھی دے دیں، نوازشریف صاحب آپکو پتنگ اڑانے پر نہیں کرپشن کرنے پر سزا ملی ہے۔ایف اے ٹی ایف قوانین پر اپوزیشن حکومت کو اپنے مفاد کے لئے بلیک میل کررہی ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے گینگ ریپ کے مرتکب افراد کیلئے قانون لانے کا حکم دیدیا ہے،وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اور مرزا شہزاد اکبر کو سخت قانون لانے کی تیاری شروع کردی گئی ہے،سرعام پھانسی کی طرف جانے کیلئے اتفاق رائے پیدا کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھاکہ نئے مجوزہ قانون میں مدعی اور گواہوں کو تحفظ لایا جائے گا۔ عمران خان نے سپریم کورٹ میں اپنی تمام دستاویزات پیش کر کے سرخرو ہوئے ہیں۔

فیصل جاوید

مزید :

صفحہ اول -