بل گیٹس کے والد سینئر بل گیٹس 94سال کی عمر میں چل بسے

 بل گیٹس کے والد سینئر بل گیٹس 94سال کی عمر میں چل بسے

  

واشنگٹن(آئی این پی) مائیکرو سافٹ کمپنی کے مالک بل گیٹس کے والد سینئر بل گیٹس   94 سال کی عمر میں چل بسے۔ بل گیٹس اپنی شخصیت کی تعمیر اور ترقی میں والد کے کردار کو اہم قرار دیتے رہے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق بل گیٹس نے اپنے آفیشل بلاگ میں اپنے والد کے انتقال کی خبر دی۔ بل گیٹس سینئریا ولیم ہنری گیٹس دوئم سابق امریکی فوجی اہلکار تھے۔بل گیٹس کا کہنا تھا کہ ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ ہمیں ایسے بہترین انسان کے ساتھ زندگی کے بہت سے سال گزارنے کا موقع ملا۔انہوں نے لکھا کہ ان کے والد نے گیٹس فاؤنڈیشن کے فلاحی امور میں اہم کردار ادا کیا، بل اینڈ ملنڈا گیٹس فانڈیشن آج جو ہے وہ ان کے بغیر ممکن نہیں تھی۔بل گیٹس سینیئر، گیٹس فانڈیشن کے کو چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔بل گیٹس نے لکھا کہ لوگ میرے والد سے پوچھتے تھے کہ کیا وہ اصل بل گیٹس ہیں جس نے مائیکرو سافٹ کی داغ بیل ڈالی؟ حقیقت یہ ہے کہ وہ جو تھے میں نے وہی بننے کی کوشش کی۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق بل گیٹس سینیئر کے انتقال کی وجہ نہیں بتائی گئی تاہم خاندانی ذرائع کی جانب سے کہا گیا کہ وہ کچھ عرصے سے خرابی صحت کا شکار تھے۔بل گیٹس کی اہلیہ ملنڈا گیٹس نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اپنے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا۔

 بل گیٹس 

مزید :

صفحہ اول -