سانحہ موٹر وے، مرکزی ملزم عابد تاحال گرفت میں نہ آسکا، ملزم وقار کا برادر نسبتی عباس، دونوں بھائی رہا 

      سانحہ موٹر وے، مرکزی ملزم عابد تاحال گرفت میں نہ آسکا، ملزم وقار کا ...

  

  لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) موٹروے پر خاتون سے بداخلاقی کیس کا مرکزی ملزم عابد اب تک قانون کی گرفت میں نہ آسکا، پولیس نے ملزم کو پکڑنے کا ٹاسک سی ٹی ڈی کو دیدیا، جبکہ گرفتار ملزم شفقت سے جیل میں تفتیش جاری ہے، زیر حراست ملزم وقار کے برادر نسبتی عباس اوراس کے بھائیوں سلامت اور بوٹا کو رہا کر دیا گیا۔موٹروے پر خاتون سے بداخلاقی کے قبیح واقعہ کو 8 روز گزر گئے مگر پولیس مرکزی ملزم عابد علی کو گرفتا ر نہ کرسکی۔ جدید ٹیکنالوجی اور پھرتیاں سب بے سود رہیں، سی آئی اے پولیس سے کچھ نہ بنا تو ملزم کو پکڑنے کا ٹاسک سی ٹی ڈی کو دیدیا گیا۔ ابھی تک متاثرہ خاتون کا بیان بھی ریکارڈ نہ ہوسکا، کوششیں جاری ہیں، خاتون کے بیانات قلم بند کرانے کیلئے علیحدہ ٹیم بنا دی گئی جو را بطہ کرے گی۔ پولیس کا کہنا ہے خاتون کا بیان قانونی طور پر بہت ضروری ہے۔دوسری طرف سانحہ مو ٹروے میں زیر حراست وقار کے برادر نسبتی عباس اوراس کے بھائیوں سلامت اور بوٹا کو رہا کر دیا گیا۔ تینوں کو شک کی بنا پر حراست میں لیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ملزم وقار کی بھی جلد رہائی کا امکان ہے، اس کی رہائی کا حمتی فیصلہ ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد کیا جائیگا۔

سانحہ موٹروے

مزید :

صفحہ اول -