خواتین نہیں مردوں کو تمیز سکھانے کی ضرورت ہے،سارہ خان

    خواتین نہیں مردوں کو تمیز سکھانے کی ضرورت ہے،سارہ خان

  

  لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ سارہ خان کا کہنا ہے کہ اگرمجرمان کو سخت سزائیں نہ دی گئیں تو پاکستان کو خیرباد کہہ دوں گی، ہمارے معاشرے میں عورتوں کی بجائے مردوں کو تمیز سکھانے کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور موٹروے پر خاتون کو بچوں کو اجتماعی  بداخلاقی کا نشانہ بنائے جانے اور جنسی بداخلاقی کے کیسز میں خوفناک حد تک اضافہ ہونے کے بعد کراچی میں شوبز شخصیات کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔

۔احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ جنسی زیادتی میں ملوث ملزمان کو سخت سے سخت سزائیں دے کر عبرت کا نشان بنایا جائے۔ اس دوران اداکارہ سارہ خان کی جانب سے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ اگر جنسی زیادتی جیسے گھناونے جرم میں ملوث مجرمان کو سخت سزائیں نہ دی گئیں تو انہیں افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ وہ اس ملک کو چھوڑ جائیں گی۔

مزید :

کلچر -