جعلی دستاویزات پر600غیر ملکیوں کو ویزے جاری کرنے کا انکشاف، ایف ٓٓآئی اے نے ریکارڈ حاصل کر لیا 

جعلی دستاویزات پر600غیر ملکیوں کو ویزے جاری کرنے کا انکشاف، ایف ٓٓآئی اے نے ...

  

 ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے جعلی دستاویزات پر غیر ملکیوں کو ویزے جاری کرنے کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔وزیر داخلہ بریگیڈئیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کے حکم پر ایف آئی اے نے غیر ملکیوں کو جعلی ویزے جاری کرنے کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ذرائع کے مطابق اس معاملے پر پاسپورٹ آفس کے کچھ افسران کیخلاف ہونیوالی پہلی تحقیقاتی رپورٹ بھی حاصل کی گئی جبکہ تحقیقات پاسپورٹ آفس کے عملہ اور ایس اور پولٹیکل کے خلاف بھی کی گئیں۔ان تحقیقات کی روشنی میں 600 کے قریب غیر ملکیوں کو جعلی دستاویزات پر ویزے جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ لاہور پاسپورٹ آفس کا کہنا ہے کہ ویزے وزارت داخلہ کے افسروں کی ہدایت پر (بقیہ نمبر38صفحہ 7پر)

ویزے دئیے جاتے تھے۔اس سے پہلے وزیر داخلہ بریگیڈئیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے پہلی فیکٹ اینڈ فائنڈنگ رپورٹ کو مسترد کر دیا تھا۔

انکشاف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -