کبیروالا: گستاخی واقعات کیخلاف 18 ستمبر کو ریلی نکالنے کا فیصلہ 

کبیروالا: گستاخی واقعات کیخلاف 18 ستمبر کو ریلی نکالنے کا فیصلہ 

  

 کبیروالا(نامہ نگار)فرانس اور سوئیڈن میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور وطن عزیز میں مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخیوں کے بڑھتے ہوئے افسوسناک واقعات کے اتحاد اہل سنت فورم کی جانب سے 18ستمبرکو نماز(بقیہ نمبر40صفحہ 7پر)

بعد جمعہ پرامن ”تحفظ ناموس رسالتؐ،عظمت صحابہ کرامؓ واہل بیت عظامؓ ریلی“نکالنے کا فیصلہ کرلیا گیا، تفصیل کے مطابق تمام مکاتب فکر کے علماء کرام ونمائندگان مولانا عبدالخالق رحمانی،علامہ مفتی عبداللطیف سعیدی،علامہ مفتی نصیر الدین نصیر رضوی،مولانا محمد نعیم اللہ سعیدی،شیخ راشد ندیم سعیدی،قاری ظہور احمد صارم،مولانا محمد امین،مولانا قاری سعید الرحمن،حفیظ سعیدی،مہر اختر حسین معاویہ،شیخ سہیل انور اور دیگر کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں فرانس اور سوئیڈن میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور وطن عزیز میں مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخیوں کے بڑھتے ہوئے افسوسناک واقعات کی شدید مذمت کی گئی اور اتفاق رائے سے  18ستمبر بروز جمعۃ المبارک کو نمازبعد جمعہ پرامن ”تحفظ ناموس رسالتؐ،عظمت صحابہ کرامؓ واہل بیت عظامؓریلی“ نکالنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پرامن احتجاجی ریلی کا آغاز شہر موڑ کبیروالا سے آغاز کیا جائے گا،جو خانیوال روڈ،شارٹ بازار،مین بازار سے ہوتی ہوئی چوک ٹاؤن ہال کبیروالا میں اختتام پذیر ہوگی۔اجلاس کے بعد مذکورہ علماء کرام اور عمائدین نے پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک میں شان رسالتؐ کے خلاف گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور پاکستان میں خلفائے راشدین ؓ،صحابہ کرام ؓ اور اہل بیت عظامؓکی شان اقدس میں گستاخی کے افسوسناک واقعات میں مسلسل اضافہ منظم سازش ہے،جس کا مقصد پاکستان کی سلامتی اور امن وامان کی مثالی صورت حال کو نقصان پہنچانا ہے۔

فیصلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -