تعلیمی اداروں میں سمارٹ کرونا وائرس سیمپلنگ کا سلسلہ شروع 

تعلیمی اداروں میں سمارٹ کرونا وائرس سیمپلنگ کا سلسلہ شروع 

  

ملتان + ترنڈہ محمد پناہ (وقا ئع نگار‘ نمائندہ خصوصی)محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کی ہدایت پر  محکمہ صحت ملتان نے ضلع بھر کی یونیورسٹی کالجز اور دیگر (بقیہ نمبر47صفحہ 7پر)

تعلیمی اداروں میں سمارٹ کورونا وائرس سیمپلنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔اس دوران محکمہ صحت کی ٹیموں نے گزشتہ ایک روز کے دوران بچوں سمیت دیگر افراد کے  245 خون کے نمونے حاصل کئے۔اور انکی بیماری کی تشخیص کیلئے نمونوں کو بی ایس ایل 3 لیبارٹری بھجوایا جارہا یے۔واضح رہے اس کام میں محکمہ تعلیم کا سٹاف بھی صحت کی ٹیموں کو تعاون فراہم کر رہی ہے۔۔محکمہ صحت مذکورہ سیمپلنگ روزانہ کی بنیاد پر کرے گا۔ٹیسٹنگ لیبارٹری کا نتیجہ ائندہ دو سے تین روز میں جاری ہوں گے۔ادھر ترنڈہ میں کورونا سے بچاو کیلئے سکولز میں ایس او پیز پر عملدرآمد شروع ہوگیا۔ جان لیوا مرض کورونا کے باعث تقریباً 6 ماہ بعد اسکول اوپن ہو چکے کورونا سے بچاو کیلئے اسکولز میں حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد جاری ہے اس سلسلہ میں گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول ترنڈہ محمد پناہ میں مثالی اقدامات کیے گئے ہیں سکول کے گیٹ پر سیکورٹی اہلکار معمور ہے سکول آنے والے ہر طالبعلم کا ٹمپریچر چیک کیا جاتا ہے اس کے بعد اس کے ہاتھوں پر سینیٹائزر کا اسپرے کیا جاتا ہے کلاس روم میں بھی ڈیسک اور چیئرز کی ترتیب میں سماجی فاصلے کو یقینی بنایاجاتا ہے اور سکول میں صفائی کا بھی خاص اہتمام کیا جا رہا ہے اس سلسلہ میں پرنسپل ایاز احمد لنگاہ نے صحافیوں کو بتایا کہ کورونا کم ضرور ہوا ہے مگر ختم نہیں ہوا ہمیں طے کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کر کے کورونا سے محفوظ اور پھیلاو کو روکنا یقینی بنانا ہوگا۔

سلسلہ شروع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -