حکومت کی من مانیاں بڑھ گئیں‘ اپوزیشن میں دم خم نہیں‘ جمشید دستی 

حکومت کی من مانیاں بڑھ گئیں‘ اپوزیشن میں دم خم نہیں‘ جمشید دستی 

  

بہاولپور+ خان گڑھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر‘ نمائندہ پاکستان) چیئر مین عوامی راج پارٹی و سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم حکومتی دہشت گردی کا شکار ہوچکی ہے پورا ملک ہائی جیک ہے جو انصاف کی (بقیہ نمبر49صفحہ 7پر)

بات کرتا ہے تو گرفتار کردیا جاتا ہے بہاولپور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمشید دستی نے کہا کہ سچ کہنے والے کبھی نہیں گھبراتے ہم سچ کی آواز بلند کرتے رہیں گے انھیں شرم آنی چاہئے انہوں نے کہا کہ روزانہ ڈکیتیاں  چوریاں  بچوں اور خواتین پر ظلم زیادتیاں ہورہی ہیں بیرونی طاقتیں ہمارا کچھ نہیں کرسکتیں لیکن ملک کے اندر انگریز کی باقیات اس ملک کو کھوکھلا کر رہے ہیں  موجودہ اقتدار والوں نے سب کو چور بنادیا لیکن ابھی تک کسی کی چوری ثابت نہیں ہوئی اگر وہ چور ہیں تو عدالتیں کیوں ایکشن نہیں لیتی یہ ملک جمہوریت پر نہیں بلکہ ڈنڈے کے اور طاقت کے زور پر چل رہا ہے ایک سوال کے جواب پر انکا کہنا تھا کہ ان دوسالوں میں تھانوں کا نظام تک نہیں بدلا وہی تھانہ کلچر ہے جو پہلے سے تھا کوئی تبدیلی نہیں آئی صوبے کے نام پر بہاولپور اور ملتان کو لڑوا دیا گیا ہے جنوبی پنجاب کے سیکرٹریٹ پرایک سیاسی ڈرامہ کیا جارہا ہے اپوزیشن بیچاری میں ایک مولانا فضل الرحمن ہیں جو محنت کر رہے ہیں اپوزیشن لیڈروں کو اکھٹے ہونا چاہئے لیکن اس اپوزیشن میں کوئی دم خم نہیں اپوزیشن ڈری ہوئی ہے لاہور واقعہ پر انہوں کہا کہ جب تک اسلامی فیصلے نافذ نہیں ہو نگے تب تک یہ زیادتیاں ہوتیں رہیں گی۔ علاوہ ازیں مظفر گڑھ میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جمشید دستی نے کہا کہ وہ پچھلے کئی سالوں سے غریبوں، یتیموں اور مساکین کی خدمت کی جارہی ہے جس کا مقصد صرف اللہ کی رضا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس نیک مقصدمیں اللہ کی ذات پر یقین رکھتے ہوئے جو سفر اکیلے شروع کیا تھا آج وہاں سینکڑوں رضا کار میرے ساتھ ہیں اور مستحق غریب لوگوں کو بلاتفریق راشن، ادویات اور دیگر ضروریاتِ زندگی کی اشیاء ان کے گھروں تک پہنچاتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم لوگوں نے کرونا جیسی موذی بیماری کے وقت بھی اپنی عوام کو اکیلا نہیں چھوڑا بلکہ اپنی ٹیم اور مخیرحضرات کے تعاون سے عیدکی خوشیاں مانند نہیں ہونے دیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے لیہ سے فلاحی کام کا آغاز کیا ہے جس کو پورے جنوبی پنجاب میں پھیلا رہے ہیں تاکہ جنوبی پنجاب کی دکھی عوام کی خدمت کرسکیں اور آج کا یہ پروگرام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس میں مظفرگڑھ  میں ہم رضاکار ٹیم بنائیں گے جو کہ ہمارے خدمت کے ویڑن کو جاری رکھیں گے۔ جمشیددستی نے سیما سونی کی فلاحی خدمات کوسراہا۔ اس موقع پر وکلا، صحافی، سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جمشید دستی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -