بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے ڈاکٹرز کی حاضریاں چیک کرنے کا فیصلہ

 بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے ڈاکٹرز کی حاضریاں چیک کرنے کا فیصلہ

  

 رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)محکمہ صحت پنجاب کی خصوصی ٹیم ڈاکٹروں کی حاضریاں یقینی بنانے کے لیے بائیومیٹرک (بقیہ نمبر57صفحہ 7پر)

سسٹم کے زریعے لگائی جانے والی حاضریاں چیک کرے گی‘ ذرائع کے مطابق مریضوں کوطبی سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے وزیراعلی پنجاب کی طرف سے ہسپتالوں میں بائیومیٹرک سسٹم متعارف کروایاتاکہ مریضوں کوصحت کی بروقت سہولیات میسرآسکیں مگراس کے خاطرخواہ نتائج نہ آنے کی صورت میں اب ضلع رحیم یارخان سمیت دیگراضلاع کے ٹیچنگ‘ ڈسٹرکٹ‘ تحصیل اوردیہی ہسپتالوں میں لگائی گئی بائیومیٹرک مشینوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی اوراس پرلگائی جانے والی حاضریاں بھی چیک کی جائیں گی‘ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرزاوردیگرپیرامیڈیکل سٹاف کی ماہانہ تنخواہ کے ساتھ حاضریوں کومنسلک کیاگیااورغیرحاضررہنے پرتنخواہ سے کٹوتی کی جائے گی۔

فیصلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -