ملتان: پراپرٹی ٹیکس وصولی کیلئے اقدامات تیز

         ملتان: پراپرٹی ٹیکس وصولی کیلئے اقدامات تیز

  

 ملتان (نیوز رپورٹر) ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان ڈویژن نے بڑے ٹیکس نادہندگان کے خلاف کریک ڈاون(بقیہ نمبر58صفحہ 7پر)

 کرکے پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں گذشتہ روز اپنے آفس میں انہوں نے چاروں اے ای ٹی اوز کی ٹیکس ریکوری میں ناقص کارکردگی پر سخت سرزش کرتے ہوئے انہیں اپنی پوری توجہ فیلڈ پر مامور انسپکٹرز اور حکومتی محاصل کی وصولی پر مرکوز رکھنے کی ہدایت کی اور ٹیکس چالانز کو ڈور ٹو ڈور پہنچانے کے عمل کو یقینی بنایا جائے دریں اثناء  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ روپے سے زائد ٹیکس نادہندگان جرمانے اور اپنی جائیدادوں کو سربمہر کروانے کی بجائے 30 ستمبر سے قبل پراپرٹی ٹیکس کے واجبات و بقایا جات کی ادائیگی پر 10 سے 15 فیصد تک حکومتی سطح پر ملنے والی رعایت سے استفادہ کرکے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ 

تیز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -