لودھراں: نیوٹریشن سپروائزرز کی  جنرل ڈیوٹی ختم‘نئی بحث شروع

لودھراں: نیوٹریشن سپروائزرز کی  جنرل ڈیوٹی ختم‘نئی بحث شروع

  

 گوگڑاں (نمایندہ پاکستان) لودھراں میں عرصہ دراز سے محکمہ صحت کے نیوٹریشن سپروائزر نے اجارہ داری قائم ہوئی تھی (بقیہ نمبر55صفحہ 7پر)

نیوٹریشن سپروائزر اپنی یوسی میں ڈیوٹی کرنے کی بجائے من پسند جگہوں پر جنرل ڈیوٹی لگوا کر آرام کر رہے ہیں گزشتہ روز سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے ایکشن لیتے ہوئے لودھراں سمیت پورے پنجاب میں نیوٹریشن سپروائزر وائزر کو ڈی جی کے ماتحت کرتے ہوئے ان کی جنرل ڈیوٹی ختم کرتے ہوئے لیٹر جاری کردیا ہے لودھراں میں 10 سے زائد نیوٹریشن سپروائزر عرصہ دراز سے اپنی ڈیوٹی یونین کونسلوں میں گورنمنٹ سکولوں میں جاکر چھوٹے بچوں میں جراثیم کے مختلف بیماریوں کی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے اپنی ڈیوٹی کرنے کی بجائے مختلف دفاتر میں اپنی ڈیوٹی لگوا کر آرام کر رہے تھے اسی طرح ماضی میں بھی نیوٹریشن سپروائزر کی جنرل ڈیوٹی کے حوالے سے کئی بار لیٹر تو جاری ہوے مگر اس پر عملدرآمد نہیں ہوسکا۔

ختم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -