آج ملتان میں علماء کنونشن‘ تیاریاں مکمل
ملتان (سٹی رپورٹر) ناموس رسالت و ناموس صحابہ واہل بیت مارچ مورخہ 24 ستمبر روز جمعرات ملتان کابے مثال اجتماع (بقیہ نمبر56صفحہ 7پر)
ہوگا۔اہل اسلام مقدس شخصیات کی ناموس کاتحفظ چاہتے ہیں۔ افسوس کا مقام ہے ایک اسلامی مملکت میں خانوادہ رسول اور جماعت رسول کی منصوبہ بندی کے ساتھ توہین کا سلسلہ جاری ہے۔ملک میں جاری تحریک کودبایا نہیں جاسکتا۔مارچ کے سلسلہ میں آج 17 ستمبر دو بجے دفتر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت میں علما کنونشن ہوگا۔کنونشن سے مولانامحمدحنیف جالندھری سیدکفیل شاہ بخاری مولانازبیراحمدصدیقی مولاناارشاداحمدمولاناظفراحمدقاسم مولانامحمدنوازمولانامحمدعمرقریشی مولانا کریم بخش قاری محمد ادریس ہوشیار پوری مولاناایازالحق قاسمی مولانامحمدانس مفتی ممتازاحمدمولاناایازاحمدمولاناعبدالمجیدمفتی محمد زبیر مولاناحبیب الرحمن وغیرہ خطاب کریں گے۔ان خیالات کااظہاراہل سنت اتحاد کے ترجمان میاں جمشیداجمل نے کیا۔انہوں نے کہاکہ کنونشن میں ملتان اور قریبی اضلاع کے آءئمہ مساجد علما مشائخ اور مدارس کے ذمہ داران شرکت کریں گے۔
مکمل