محکمہ لیبر اجرت قانون پر عملدرآمد کیلئے متحرک‘ ٹیمیں تشکیل 

  محکمہ لیبر اجرت قانون پر عملدرآمد کیلئے متحرک‘ ٹیمیں تشکیل 

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل حکومت پنجاب انصر مجید نیازی کی ہدایت پر سیکرٹری محکمہ محنت و انسانی وسائل حکومت پنجاب محمد عامر جان نے صوبہ بھر میں محکمہ لیبر کے افسران کو فیکٹریز اور صنعتی ادارہ جات میں کم ازکم شرح اجرت کے قانون پر عملدرآمد کروانے کے لئے متحرک ہونے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل لیبر ویلفیئر پنجاب چوہدری فیصل ستار نے صوبہ بھر میں ڈویژنل ڈائریکٹرز لیبر کی سربراہی کی سربراہی میں چھاپہ مار (بقیہ نمبر60صفحہ 7پر)

ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو فیکٹریز اور کارخانہ جات میں مزدور طبقہ کو دی جانے والی تنخواہوں اور اجرتوں بارے ریکارڈ کی پڑتال کریں گی اور کم از کم شرح اجرت 2019ء قانون کی خلاف ورزی کرنے والے آجران کے خلاف مقدمات کا اندراج کروائیں گی۔ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر بہاول پور ڈویژن ملک محمد فاروق نے اس حوالہ سے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ مزدور طبقہ کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ خوشحال اور صحت مند مزدور ہی ملک کی معیشت کا ضامن ہوتا ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محکمہ محنت و انسانی وسائل حکومت پنجاب اس امر کو یقینی بنائے گا کہ جو معاشی مراعات قانون کے مطابق مزدور کا حق ہیں وہ مراعات مزدور کو ملیں اور کسی بھی آضر کو مزدور طبقہ کے معاشی استحصال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ بہاول پور ڈویژن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبربہاول نگر علی عباس نعیم، لیبر آفیسر بہاول پور چوہدری محمد امین، لیبر آفیسر بہاول پور ظفر شاہ، لیبر آفیسر رحیم یار خاں میاں جہانگیر اپنے اپنے اضلاع میں فیکٹریز کا معائنہ کریں گے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس صوبائی حکومت کو بھجوائی جائیں گی اور افسران کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جائے گا۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -