تھانہ شادباغ، دُ ہرے قتل کے مد عیان کا پولیس کی مبینہ جانب داری کیخلاف احتجاج
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)علا قہ تھا نہ شا د با غ میں دوہرے قتل کیس میں مدعیان نے پولیس کی مبینہ جانب داری کیخلاف شدید احتجاج کیا ہے، مد عی مقدمہ نجمہ اما ن اللہ اور بیگم ملک اکرم کے مطابق کے خاوند ملک اما ن اللہ اور ملک اکر م عر ف ٹیپو کے قتل میں انچا ر ج انو سٹی گیشن شا د با غ عا لم لنگڑ یا ل اور محمد علی اے ایس آ ئی ملز ما ن ملک عا مر،ملک سجاول،ملک یعقو ب عر ف ما جو،ملک جہا نگیر عر ف جگو، ملک وقاص اور ملک محمد ارشد سے 17لاکھ میں مبینہ طور پرساز باز کرکے دوہرے قتل کے اس مقدمہ کوناصرف ملزمان کے حق میں موڑ دیا ہے بلکہ کیس کی پیروی کرنے پر نامعلوم افراد کے ذریعے ملزمان قتل کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں مدعیان کے مطابق پولیس افسران جان بوجھ کر عدالت میں ریکارڈ پیش نہیں کررہے جس کی وجہ سے ملزمان مفرور اور آزاد پھررہے ہیں جس کی وجہ سے مدعیان کوبھی جان کے خطرات لاحق ہوچکے ہیں دریں اثناء اس مقد مہ کی تبد یل تفتیش ڈی آ ئی جی انو یسٹی گیشن شہز ادہ سلطا ن نے تبد یل کر کے شہز اد رفیق اعو ن ڈی ایس پی کے سپرد کردی ہے جنہوں نے فوری طورپرملزمان کی ضمانت منسوخ کے اقدام کے ساتھ دوہرے قتل کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں بھی تشکیل دیدی ہیں مدعیان کے مطابق تھا نہ شا د با غ ملزمان کی گرفتاری اوردھمکیاں دینے کے معاملے پرکارروائی سے گریزاں ہے جبکہ اس حو الے سے جب ایس ایچ او شا د با غ وقا ر الحسن بخا ری سے رابطہ کیا گیا تو انہو ں نے بتا یا کہ ان کی درخو است وصو ل ہو ئی ہے اس پر کا رروائی کی جا ئے گی جو ملز ما ن ان کو تنگ کر رہے ہیں ان کو بھی جلد گر فتا ر کر لیا جا ئے گا۔