منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں، ڈی آئی جی آپریشنز

منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں، ڈی آئی جی آپریشنز

  

لاہور (کرائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو منشیات جیسے مکروہ دھندے میں دھکیلنے والے عناصرکسی رعایت کے مستحق نہیں پولیس افسران تعلیمی اداروں کے گردونواح میں بھی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کریں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے کہا کہ لاہور پولیس نے ماہِ اگست کے دوران منشیات فروش اور استعمال کرنے والے825 افراد کو حراست میں لے کر شہر کے مختلف تھانوں میں 787مقدمات درج کئے گرفتار ملزمان کے قبضہ سے08کلو 565گرام ہیروئن، 386کلو گرام سے زائد چرس،01کلوگرام سے زائد آئس، 45کلو گرام سے زائد افیون اور10ہزار23لٹر شراب برآمد کی گئیں اشفاق خان نے کہا کہ پولیس افسران نشئی افراد کے ساتھ ساتھ منشیات فروشوں کے خلاف بھی بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائیں۔والدین اور اساتذہ بچوں کو منشیات کے نقصانات بارے آگاہی دیں، روکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہری منشیات کا دھندہ میں ملوث سماج دشمن عناصر کے بارے لاہور پولیس کو آگاہ کریں۔

مزید :

علاقائی -