پنجاب ایمرجنسی سروس نے 826 ٹریفک حادثات پر سروس فراہم کی

پنجاب ایمرجنسی سروس نے 826 ٹریفک حادثات پر سروس فراہم کی

  

لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 826روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں  571افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا 361معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (67فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔  اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات  372ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور 26 مسافر 423اور146پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے  اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ190 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں  جن میں صوبائی دارالحکومت 204متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 62 حادثات میں  71 متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 50 حادثات میں 53متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

 واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل941متاثرین میں 788مرد اور153خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 174افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 535افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ232زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 725موٹر سائیکلز،115آٹو رکشے،61موٹر کاریں،31وین07مسافربسیں،30ٹرک اور109دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -