جاوید اختر انصاری کے ڈیرے پر  حملہ‘ گرفتار ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور‘ آج عدالت پیش کرنے کا حکم

جاوید اختر انصاری کے ڈیرے پر  حملہ‘ گرفتار ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور‘ آج ...

  

 ملتان (خصو صی رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ڈیرے پر فائرنگ کرکے(بقیہ نمبر42صفحہ 7پر)

 قاتلانہ حملہ کرنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے آج دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ شاہ رکن عالم کے مطابق ملزم محمد اشرف سمیت دیگر ملزمان کے خلاف بہرام خان نے درخواست دی تھی کہ ایم پی اے و معاون خصوصی حاجی جاوید اختر انصاری کے پاس بطور ملازم ڈیوٹی کرتا ہوں یکم ستمبر کی رات انکی رہائشگاہ پر موجود تھا کہ حلقہ کے معززین ان سے ملنے کی غرض سے آئے اسی اثنا میں ملزمان آصف عرف اچھا ڈان،شہزاد عرف یاڈی، نثار، امجد عرف بھولا، شاہد، اسد،جنید اور سلمان سمیت دیگر نامعلوم افراد کے ہمراہ مسلح آگئے جہنوں نے کہا کہ آج یہاں سے کوئی بھی بچ کے نہیں جائے گا۔ کوٹھی کو گھیرے میں لیکر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی،کوٹھی کے اندر موجود لوگوں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی اور کوٹھی کے دروازوں پر فائر لگے اور ملزمان دہشت پھیلاتے ہوئے اسلحہ لہراتے فرار ہوگئے، فائرنگ کی وجہ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ٹریفک جام ہوگئی، وجہ عناد یہ ہے کہ ایم پی اے جاوید اختر ان بھتہ خوروں اور ریکارڈ یافتہ ملزمان کی سرپرستی نہیں کرتے اسی رنج کی بنیاد پر ملزمان نے باہمی صلاح مشورہ ہوکر خوف پھیلانے کے لئے فائرنگ کی،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا جس کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -