پولیس افسران سخت محنت، جدید پولیسنگ کو اپنا شعار بنائیں، آئی جی 

    پولیس افسران سخت محنت، جدید پولیسنگ کو اپنا شعار بنائیں، آئی جی 

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے کہاہے کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ اورقانون کی حکمرانی برقرار رکھنے کیلئے نوجوان پولیس افسران سخت محنت، ہائی پروفیشنلزم اور جدید پولیسنگ کو اپنا شعار بنائیں اورشہریوں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھتے ہوئے انکی بے لوث خدمت اور تحفظ کیلئے اپنی تمام ذہنی، فکری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں انہوں نے مزیدکہاکہ کیرئیر کے آغاز پر چیلنجنگ اور دور دراز علاقوں میں پوسٹنگ لیں تاکہ ہرطرح کے حالات میں پولیسنگ کے طریقہ کار سے واقفیت حاصل کرکے پیشہ ورانہ مہارت کی معراج کو پا سکیں اور مستقبل میں آنے والی مشکلات اور نشیب و فرا ز سے باآسانی نبرد آزما ہوسکیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ پولیس سروس ایک مقدس پیشہ ہے جس میں مظلوم شہریوں کی خدمت کرکے دنیا و آخرت دونوں سنواری جا سکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سنٹرل پولیس آفس کے دورے پر آئے اے ایس پیز کے وفد سے ملاقات کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا ایڈیشنل آئی جی آپریشنز ذوالفقار حمید نے وفد کے شرکاء کو پنجاب پولیس کی ورکنگ اورجدیدپراجیکٹس کے متعلق بریفنگ د ی اور وفد کے شرکاء کو پنجاب پولیس کی سپیشلائزڈ فورسزاور سروس ڈلیوری میں مزید بہتری کیلئے جاری اقدامات سے آگاہ کیا پولیس خدمت مراکز سے ہر برس لاکھوں شہری ایک ہی چھت تلے14سروسز سے مستفید ہورہے ہیں جبکہ عوامی مسائل کے حل کیلئے فرنٹ ڈیسک،کھلی کچہریاں اور 8787کمپلینٹ سنٹرشب و روز مصروف عمل ہیں زیر تربیت افسران نے 8787آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر، مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول روم سمیت دیگر شعبوں کا دورہ بھی کیااور پنجاب میں امن وامان کی صورتحال اور درپیش چیلنجز کے بارے تفصیلی آگاہی لی۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ، شاہد حنیف، کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری، ایڈیشنل آئی جی کنور شاہ رخ، ڈی آئی جی ٹریننگ، پنجاب، سلیمان سلطان رانا اور اے آئی جی ایڈمن، وقار شعیب سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے  دورے کے اختتام پرآئی جی پنجاب انعام غنی اور وفد کے سربراہ کے مابین اعزازی سووینئیرز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -