انعام غنی کے نام سے جعلی اکاؤنٹس آپریٹ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کاآغاز

انعام غنی کے نام سے جعلی اکاؤنٹس آپریٹ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کاآغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سوشل میڈیا سائٹ ٹوئیٹر پر انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی کے نام سے جعلی اکاؤنٹس آپریٹ کرنے والے اور غلط اطلاعات پھیلا کر عوام کیلئے پریشانی کا سبب بننے والے ہینڈلرز کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب سہیل اختر سکھیرا نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور ایف آئی اے سائبز کرائم ونگ کومراسلہ بھجوایا ہے جس میں ٹوئیٹر پرغلط خبریں پھیلانے میں مصروف دو جعلی اکاؤنٹس @Inaamghani اور @Inamghanii کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں فوری بند کرنے کیلئے لکھا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مراسلے میں پی ٹی اے اور ایف آئی اے کوجعلی اکاؤنٹس کو فوری بند کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں چلانے والے ہینڈلرز کے خلاف قانونی کاروائی کیلئے لکھا گیاہے تاکہ آئی جی پنجاب انعام غنی کے نام سے سوشل میڈیا پر غلط اطلاعات پھیلانے کاذریعہ رک سکے۔ دونوں اکاؤنٹس کوفوری بند کردیا جائے۔ شہری آئی جی پنجاب انعام غنی کے آفیشنل ٹوئیٹر اکاؤنٹ @InamGhaniاور پنجاب پولیس کے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ @OfficialDPRPPسے پنجاب پولیس کے متعلق بروقت معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ 

مزید :

علاقائی -