غیر قانونی طور پر ریلوے لائنیں عبور کرنے  والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن تیز

   غیر قانونی طور پر ریلوے لائنیں عبور کرنے  والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن تیز

  

 ملتان(نمائندہ خصوصی) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے ملتان شعیب عادل نے کہا ہے کہ ریلوے ٹریک کو لیول (بقیہ نمبر46صفحہ 7پر)

کراسنگ کے بغیر عبور کرنے والے افراد  کوکسی صورت معاف نہیں کیاجائے گااورنہ ہی اس سلسلہ میں کسی دباو کو خاطر میں لایاجائے گا،ادھر ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن کی ہدایات پر ریلوے لائنوں سے ٹریس پاسنگ کرنے والے افراد کیخلاف کریک ڈاون بھی جاری ہے،غیر قانونی طریقے سے ریلوے لائن عبور کرتے مختلف افراد کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لئے گئے ہیں، ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویڑن شعیب عادل کی جانب سے ڈویڑن بھر کے تمام افسران کو ٹریس پاسنگ کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کاروائی کے احکامات دئیے گئے تھے جس پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ریلوے پولیس ملتان ڈویڑن کی جانب سے غیر قانونی طور پر ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے مختلف افراد کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے اس حوالے سے  بتایا گیا ہے کہ ڈالہ ڈرائیور  یاسر نیگیٹ نمبر 161 میں دورانِ کراسنگ ڈالہ بند کردیا جس کی وجہ سے ریلوے ٹریک بلاک ہوگیا اور ٹرین ملت ایکسپریس جوکہ تھرو پاس ہونا تھی ریلوے اسٹیشن بہاولپور پر ڈیٹین ہوئی جس پر اسٹیشن ماسٹر ریلویاسٹیشن بہاولپور کیتحریری میموں پر یاسر نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج  کیاگیا جبکہ ڈالہ  کو قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے۔

تیز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -