پولیس کی کارروائیاں‘8 سالہ بچی سے بداخلاقی کرنیوالا ملزم‘2اشتہاری گرفتار

پولیس کی کارروائیاں‘8 سالہ بچی سے بداخلاقی کرنیوالا ملزم‘2اشتہاری گرفتار

  

 لاہور (کر ائم رپو رٹر) شفیق آباد پولیس نے دو روز قبل 8 سالہ بچی کو بداخلاقی کا نشانہ بنانے والے سفاک درندے کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق شفیق آباد پولیس نے 8 سالہ بچی سے بداخلاقی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیاسیف مسیح نامی ملزم نے دو روز قبل اپنے گھر میں بچی کو بداخلاقی کا نشانہ بنایا تھا ملزم بچی کا قریبی رشتہ دار بھی ہے پولیس نے مقد مہ درج کر کے تفتیش شر وع کر دی دوسری کارروائی میں انویسٹی گیشن پولیس جوہر ٹاؤن کا اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن۔اقدام قتل کی واردات میں 8 سال سے لاہور پولیس کو مطلوب 2 اشتہاری ملزمان گرفتار کر لیا  تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن انوسٹی گیشن پولیس نے اشتہاری ملزمان سلمان اور غفار کو گرفتار کر لیا اشتہاری ملزمان نے 2013 میں اپنے بہنوئی مرزا ریاض بیگ کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیاتھاملزمان اقدام قتل کی واردات کے بعد روپوش ہو گئے تھے۔ انویسٹی گیشن پولیس جوہر ٹاؤن نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاری  ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ 

مزید :

علاقائی -