قبضہ مافیا کی پشت پناہی کرنے کیخلاف دائردرخواست پرسماعت

 قبضہ مافیا کی پشت پناہی کرنے کیخلاف دائردرخواست پرسماعت

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے ایس ایچ او تھانہ اچھرہ سہیل کیفی کی جانب سے قبضہ مافیا کی پشت پناہی کرنے کے خلاف دائردرخواست پرسی سی پی او لاہور کومتعلقہ ایس ایچ او کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے دیا ہے ایڈیشنل سیشن جج سرفراز حسین نے امجد علی کی درخواست پر سماعت کی  درخواست گزار کا موقف تھا کہ وہ سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ میں سرکاری فرائضِ سر انجام دے رہا ہے درخواست گزار کو جی او آر تھری میں گھر نمبر دو الاٹ ہوا تھا شعبان احمد نامی شخص نے سیاسی اثر و رسوخ استعمال کر گھر پر قبضہ کر رہا ہے درخواست گزار نے الزام عائد کیاہے کہ ایس ایچ او تھانہ اچھرہ قبضہ مافیا کی پشت پناہی کر رہاہے سی سی پی آفس میں بھی درخواست دی تاہم شنوائی نہیں ہوئی عدالت سے استدعاہے کہ قبضہ مافیا کی پشت پناہی کرنے پر متعلقہ ایس ایچ اوکے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کاحکم دیاجائے۔

مزید :

علاقائی -