شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں بیان قابل  مذمت‘ اورنگزیب کھچی‘ ظہور احمد کھرل‘ نور بھابھہ

 شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں بیان قابل  مذمت‘ اورنگزیب کھچی‘ ظہور احمد ...

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رکن قومی اسمبلی اورنگزیب خان کھچی،رکن صوبائی(بقیہ نمبر53صفحہ 7پر)

 اسمبلی رائے ظہور احمد کھرل،جنوبی پنجاب جے صدر نور خان بھابھہ نے کہا ہے کہ لاہور کے ایس ایس پی نے ایک قابل اعتراض بات کی ہے سب نے خاص طور پر مسلم لیگ ن نے اس کی مذمت کی لیکن گزشتہ روز اپوزیشن رہنما شہباز شریف نے اسمبلی کے اجلاس میں جو قابل مذمت حرکت کی اس پر کیا کیا جائے پورا ملک موٹروے پر ہونے والے اندوہناک حادثے پر اشکبار تھا وہیں شہباز شریف لوگوں کو بتا رہے تھے کہ جس جگہ ایک بے بس لاچار اور مجبور ہوا کی بیٹی کو بے لباس کیا گیا یہ سڑک ان کے بھائی نے بنوائی تھی وہ اس بات کو بڑے فخر سے بتا رہے تھے اور پوری ن لیگ اس پر تالیاں بجا رہی تھی اس سے زیادہ شرمناک حرکت کیا ہوسکتی ہے ایسے اعلان کررہے تھے جیسے یہ سڑک عوام کے پیسوں سے نہیں بلکہ شریف خاندان نے اس سڑک پر اپنے پیسے خرچ کئے ہوں خدانخواستہ اس سڑک پر کوئی ناگہانی حادثہ ہوجائے اور اس  میں جانیں چلی جائیں تو پھر بھی یہ بے حس لوگ لاشوں پر کھڑے ہوکر اعلان کریں گے کہ یہ سڑک میرے بھائی نے بنوائی ہے وہ بھائی جو اس ملک کے غریب لوگوں کی خون پسینے کی کمائی لوٹ کر آئین اور قانون کا مذاق ڑاتے ہوئے باہر چلے گئے۔

نور بھابھہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -