شجرکاری مہم کا آخری روز، ماتحت عدالتوں میں 300پودے لگائے گئے
لاہور(نامہ نگار)ماتحت عدالتوں میں شجر کاری مہم کے آخری روزسول کورٹ، کینٹ، ماڈل ٹاؤن، ضلع کچہری اور ریسٹ ہاؤس جوڈیشری دھرم پورہ میں ججوں نے 300 پودے لگائے جبکہ لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر جی اے طارق اور ان کی کابینہ نے 50پودے ایوان عدل میں لگائے،لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر ماتحت عدالتوں میں شجر کاری مہم کا اجراء کیا گیاجو تین روز جاری رہی، تین روز میں ججز نے سول کورٹ،ضلع کچہری، کینٹ، ماڈل ٹاؤن اور ڈسٹرکٹ جوڈیشری ریسٹ ہاؤس میں یہ پودے لگائے گئے تین روزہ مہم کے دوران جن ججوں نے پودے لگائے اْن میں سینئرسول جج احسن یعقوب ثاقب، عباس رسول،آصف حیات، راناشکیل احمد، سول جج اکرم آزاد،غلام اکبر نسوانہ،ذوالفقار یار، لاہور بار کے صدر جی اے خان طارق،ریحان خان، ملک سلطان وغیرہ حسن شامل ہیں۔