مکان ہتھیانے کیلئے مخالفین کا معذور اور بیمار  شہری پر حملہ‘ پولیس کا ایکشن لینے سے انکار

   مکان ہتھیانے کیلئے مخالفین کا معذور اور بیمار  شہری پر حملہ‘ پولیس کا ...

  

 وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)مکان ہتھیانے کیلئے 3مخالفین (بقیہ نمبر54صفحہ 7پر)

نے معذور اور بیمار شہری پر حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا‘تفصیل کے مطابق نواحی چک 67کے بی کے رہائشی ذوالفقار علی نے تھانہ کرمپور میں دی گئی درخواست میں بتایا کہ وہ معذور اور بیمار ہے 9ستمبر کی شام سات بجے کے قریب تین افراد اقبال ولد اللہ بخش، صفدر حسین ولد اسلم محمد الیاس ولد منظور جوکہ ڈنڈوں اور سوٹوں سے مسلح تھے زبردستی میرے گھر کا دروازہ توڑکرداخل ہوگئے اور ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کرکے بدترین تشدد کانشانہ بناکر شدید زخمی کر دیاگھر کا دروازہ اور سامان بھی توڑ پھوڑ دیاملزمان کے خلاف درخواست پر پولیس تھانہ کرمپور نے کوئی کاروائی نہ کی جبکہ ملزمان دندناتے پھرتے ہیں اور دھمکیاں دیتے ہیں کہ اگر مکان خالی نہ کیا توہ وہ مجھے جان سے بھی مار دیں گے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب آرپی اور اور ڈی پی او وہاڑی سے دا رسی کا مطالبہ کیا ہے۔

حملہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -