میاں چنوں: رکشہ ڈرائیور کو قتل کرنے  کا الزام‘ ورثا کا گورنر کی آمد پر پولیس  اہلکارکے خلاف احتجاج‘ نعرے بازی

 میاں چنوں: رکشہ ڈرائیور کو قتل کرنے  کا الزام‘ ورثا کا گورنر کی آمد پر ...

  

 میاں چنوں + محسن وال (نمائندہ پاکستان‘ نامہ نگار)میاں چن نہر لوئر باری دوآِب پل 16 کے قریب رکشہ ڈرائیور کو (بقیہ نمبر61صفحہ 7پر)

فائرنگ کرکے زخمی کیا گیا. جسے ریسکیو 1122 نے ٹی ایچ کیو  ہسپتال منتقل کیا جہاں سے نشتر ریفر کیا گیا.رکشہ ڈرائیور آصف نشتر ہسپتال  میں دم توڑ گیا. فیصل ٹاؤن کے رہائشی مقتول رکشہ ڈرائیور کے ورثاء  نے طیب چوہدری کی رہائش گاہ پر گورنر پنجاب کی آمد کے موقع پر شدید احتجاج کیا اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ  آصف کرائے پر رکشہ چلاتا تھا.10 ستمبر کو پولیس کانسٹیبل اظہر گجر و دیگر ساتھیوں نے ملکر میرے آصف کو گولی مارکر قتل کیا ہے. مرنے سے قبل آصف نے  بتایا کہ اظہر نے  گولی ماری  ہے مقتول نے  کاغذ پر اظہر کا نام بھی لکھا کر دیا ہے. مظاہرین نے مزید بتایا کہ مقتول آصف نے کئی بار بتایا کہ پولیس اہلکار اظہر اْسے دھمکیاں دیتا ہے. متاثرین نے ملزمان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے. دوسری طرف ڈی پی او خانیوال محمد وسیم نے بتایا کہ الزام علیہ پولیس  اہلکار اظہر کو حراست میں لیکر تفتیش کی جا رہی ہے.مکمل تفتیش میرٹ پر ہوگی. جو بھی ذمہ دار ہوگا کاروائی کی جائیگی. اور مدعیوں کے ساتھ ہر ممکن انصاف ہوگا۔

الزام

مزید :

ملتان صفحہ آخر -