قصور،پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 گرفتار

قصور،پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 گرفتار

  

قصور (بیورورپورٹ)تھانہ گنڈا سنگھ والا پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، پانچ بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدارمیں منشیات برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور زاہد نوازمروت کی خصوصی ہدایات پر اے ایس پی سٹی ڈاکٹر عبدالحنان کی زیر نگرانی ایس ایچ او انسپکٹر عبدالرشید اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیموں نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش بوٹا عرف بوٹی کو تین ساتھیوں سجاد، رزاق اور محمد حسین کو سہجرہ سے گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے ساڑھے پانچ کلوگرام چرس برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے۔

مزید :

علاقائی -