سوشل میڈیا پر جھوٹی خبر‘شہریوں میں اشتعال‘ میاں بیوی کے خلاف سائبر کرائم سیل میں درخواست
لیاقت پور(نامہ نگار) شوہر کے مرنے کی جھوٹی خبر پھیلانے والی لیاقت پور کی ٹک ٹاکر خاتون کے خلاف ایف آئی اے(بقیہ نمبر63صفحہ 7پر)
سائبر کرائم سیل میں درخواست دائر کر دی گئی۔غوثیہ کالونی لیاقت پور کی فرح عادل نامی ٹک ٹاک سٹار نے مبینہ طور پر اپنے فالوررز بڑھانے کے لیئے اپنے ٹک ٹاکر شوہر عادل راجپوت کی حادثاتی وفات کی اطلاعی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر اپ لوڈ کی جس پر نا صرف لیاقت پور شہر بلکہ پورے پاکستان میں افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا جانے لگا۔تاہم بعد میں یہ اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی۔لاہور کے میاں شہباز احمد ایڈووکیٹ نے ڈائریکٹر سائبر کرائم سیل ایف آئی اے لاہور کو تحریری درخواست دیتے ہوئے جھوٹ پر مبنی ویڈیواپ لوڈ کرنے اور ان سمیت ہزاروں لوگوں کے جذبات سے کھیلنے پر فرح عادل اور اس کے شوہر عادل راجپوت کے خلاف مقدمہ درج کر کے سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
درخواست