چونیاں، 2دنوں میں گھروں  سے 2بچے اغواء، مقدمات درج 

    چونیاں، 2دنوں میں گھروں  سے 2بچے اغواء، مقدمات درج 

  

چونیاں (نامہ نگار)سرکل چونیاں نومولود بچے اغواء کرنے والا گروہ سرگرم۔ دودن میں دوبچوں کو گھروں سے اغواء کرلیا گیا۔ تھانہ الہ آباد کو ایک اور نومولود بچے کے اغواء کی درخواست موصول ہوگئی۔  علاقہ بھر میں ان واقعات پر خوف کی فضاء قائم ہے۔ اہل علاقہ نے آئی جی پنجاب اور آرپی او شیخوپورہ ریجن سے نوٹس لیکر ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ الہ آباد پولیس نے اغواء ہونے والے دونوں بچوں کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔ 

ڈی پی او قصور زاہدنواز مروت اور ڈی ایس پی خالد اسلم تھانہ الہ آباد پہنچے اور ملزمان کی تلاش کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ اس موقعہ پر بچوں کے والدین اور دیگر ورثاء سے واقعات کے متعلق ضروری معلومات بھی اکٹھی کی گئیں ٭٭٭٭

مزید :

علاقائی -