ہارون آباد: ڈاکوؤں کا شہری کے گھر دھاوا‘ گن پوائنٹ پر لوٹ مار
ہارون آباد(نامہ نگار)ہارون آباد کے نواحی گاؤں 20تھری آر کے رہائشی محمد اشرف ولد لال خاں بھٹی رات اپنے گھر آیا دروازہ کھٹکھٹایا تو اس کی بھابی نے جیسے ہی دروازہ(بقیہ نمبر65صفحہ 7پر)
کھولا تو مسلح 7ڈاکو گھر کے اندر داخل ہو گئے اور بچوں خواتین سمیت پورے اہل خانہ کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنالیا، ڈاکوؤں میں سے تین ڈاکو چھت پر جبکہ ایک ڈاکو مین دروازے پر پہرہ دیتے رہے، ڈاکوؤں نے گھر سے دو لاکھ روپے کی نقدی، اڑھائی تولہ سونا اور ایک عدد نیا 125موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔
لوٹ مار