رحیم یار خان: گونگے بہرے افراد  کا مطالبات منظوری کیلئے مظاہرہ

 رحیم یار خان: گونگے بہرے افراد  کا مطالبات منظوری کیلئے مظاہرہ

  

 رحیم یارخان( بیورو رپورٹ )گونگے بہرے افراد نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاج کیا ہے، گونگے بہرے افراد نے احتجاج کرتے ہوئے تحریری طور پر اپنے مطالبات صحافیوں (بقیہ نمبر67صفحہ 7پر)

 کو پیش کئے،انہوں نے کہاکہ سرکاری ونیم سرکاری اداروں میں معذور افراد کیلئے مختص کوٹہ دو سے پانچ فیصد پرپابندی کی وجہ سے ہم لوگ ملازمت نہیں کرسکتے  ہم جسمانی صحت وذہنی قابلیت کی وجہ سے ہم ملازمت کرنے کے قابل ہیں ظلم یہ ہے کہ حکومت نے سکیشن 459حضذف کرکے کمپنیوں میں ملازمت کیلئے معذور افراد کیلئے 2فیصد کوٹہ بھی ختم کردیا تھا جس کوختم کرنے کے فیصلے پر صدارتی آرڈیننس کے ذریعے کمپنیز ایکٹ 2017سیکشن کو ختم کرکے حکومت نے کمپنیوں میں ملازمت برائے معذورافراد کا مختص کوٹہ بحال نہ کیا اس معاملے پر گونگے بہرے افرادجو اس ملک کے باعزت شہری ہیں بے روزگار ہوچکے ہیں،اورانکی حوصلہ شکنی ہوئی ہے چنانچہ معذورافراد ملازمت کرنے کے خواہاں ہیں لہذا مختلف سکیشنوں میں ترمیم کرتے ہوئے آرڈیننش جاری کیا جائے اورسیکشن 459 دوبارہ بحال کیا جائے اورسرکاری نیم سرکاری کمپنیوں میں مختص 2فیصد کوٹہ سے بڑھا کر 5فیصد کیا جائے تاکہ ہم باعزت اپنا روزگار کما سکیں۔اگرہمار ا کوٹہ بحال نہ کیا گیا تو ہم گونگے بہرے افراد کی یونین اس پربھرپوراحتجاج کریگی اوراسلام آباد پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کریں گے۔

مظاہرہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -