سول لائنز ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن 

  سول لائنز ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن 

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ڈی آئی جی آپریشنزلاہور کی ہدایت پرسول لائنز ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ایس پی سول لائنز ڈویژن رضا صفدر کاظمی کی قیادت میں سول لائنزڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 136ملزمان گرفتار کر لیئے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے07 ملزمان کے قبضہ سے05 لاکھ70ہزارروپے سے زائد مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا ناجائز اسلحہ کیخلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے15 پسٹلزاور درجنوں گولیاں برآمدکی گئیں منشیات کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 24ملزمان کے قبضہ سے 1کلو 850 گرام چرس اور105 لٹر شراب برآمد کی گئی قمار بازی میں ملوث33 ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی45 ہزاروپے سے زائد ٹکڑی رقم برآمدکی گئی  قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کے دوران 16 ملزمان گرفتار کئے گئے  ڈکیتی، چوری، چیک ڈس آنر، دھوکہ دہی سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب 27 اشتہاری وعدالتی مجرمان گرفتار کئے گئے۔پتنگ بازی،ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ،کرایہ داری و دیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر14ملزمان گرفتار کئے گئے۔

مزید :

علاقائی -